slider desgin agri
HL slide
slide1

تھردیپ مائیکرو فنانس فاؤنڈیشن کے بارے میں

ہم کون ہیں؟

تھردیپ مائیکرو فنانس فائونڈیشن- (ٹی ایم ایف) کا آغاز 1998ع سے کمیونٹی لون فراہم کنندہ کے طور پر ہوا ہے۔ یہ قرضے ابتدائی طور تھردیپ رورل ڈولپمینٹ پروگرام (ٹی آر ڈی پی) کی جانب سے تھرپارکر میں دیے گئے تھے۔ جس میں سندھ کے دیگر اضلاع تک توسیع کی گئی تھی۔ اکتوبر 2016ع میں ٹی آر ڈی پی کے مائیکرو کریڈٹ پروگرام کو ایک خودمختیار تنظیم میں تبدیل کردیا گیا۔ جسے کمپنی کے آرڈیننس 1984 کے سیکشن 42 کے تحت 647 ملین پاکستانی روپے کی مالیت کے ساتھ رجسٹرڈ کیا گیا۔ ایس ای سی پی ریگیولیشن کی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ٹی ایم ایف نے این بی ایف سی کا لائسنس حاصل کیا تاکہ مالی خدمات فراہم کر سکے۔

کمپنی کا مقصد بغیر کسی ٹھوس ضمانت کے مائیکرو فنانس خدمات کے ذریعے بینک سے محروم/ غیر خدمات شدہ چھوٹے کاروباری افراد کی آمدنی بڑھانے میں مدد کرنا ہے۔ کمپنی غربت کو کم کرنے اور مستحکم ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے درکار معلومات اور ہنر سے لیس کرنے میں مدد کے لیے متعدد مالیاتی خدمات فراہم کرتی ہے۔

خبروں کی اپ ڈیٹس

ٹی ایم ایف رسائی

0
اضلاع
0
برانچز
0
مجموعی طور دی جانے والی رقم
0
مجموعی طور ادا کیے گئے قرضے
0
مجموعی طور خواتین کو ادا کیے گئے قرضے
0
سرگرم قرضدار
0
سرگرم خواتین قرضدار
0
بقایا لون پورٹ فولیو

* 01 اپریل 2022 تک  

ہماری مصنوعات

قرضے

ٹی ایم ایف نے خاص طور پہ کم آمدن والے لوگوں کو کاروبار میں مدد کرنے اور ذاتی استعمال کے لیے قرض پراڈکٹ تیار کی ہے۔ ان میں زیادہ تر لوگوں کو مالی معاونت تک کم رسائی حاصل ہوتی ہے۔ ٹی ایم ایف ان کے معاشی حالات بہتر بنانے اور انہیں مالی عمل میں شمولیت کے قابل بناتی ہے۔

مزید معلومات کے لئے

مائیکرو فنانس پلس

تھردیپ مائیکرو فنانس مالی خدمات کو یکجا کرنے کے تاثر کے ذریعے جدت کے ساتھ مالی خدمات جاری رکھے گی۔ مائیکرو فنانس پلس وسائل مجموعی طور پہ تمام تر ایکوسسٹم پر پڑنے والے اثر کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے، جو مارکیٹ، ادارے، اور مائیکرو فنانس کلائنٹ ہیں۔

مزید معلومات کے لئے

کلائنٹ کی لائیف انشورنس

ٹی ایم ایف کے ہر ایک قرضدار، عورت/ مرد کی قرض کی رقم کے مطابق لائیف انشورنس ہے، اگر کسی قرضدار کی اچانک موت ہوتی ہے تو کلائنٹ کا قرض معاف کرکے، ادا کی گئی اصل رقم کلائنٹ کے خاندان کو واپس کی جائے گی۔

مزید معلومات کے لئے

کمپنی کی معلومات اور سرمایہ کار کی شکایت

کمپنی کی معلومات اور شکایات کے ازالے کا نظام

نام:                                      تھردیپ مائیکرو فنانس فاؤنڈیشن
لائسنس نمبر                       NBFC/166/TMF/IFS/11/2016
سرمایہ کاروں کی شکایت:    ایاز حسین سومرو
ای میل:                               hussainayaz@tmf.org.pk
فون:                                    2780902-022

برائے مھربانی نوٹ کریں:

اگر ہماری طرف سے آپ کی شکایت کا مناسب طریقے سے ازالہ نہیں کیا گیا ہے، تو آپ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ("SECP”) کے پاس اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں۔ تاہم، براہ کرم نوٹ کریں کہ ایس ای سی پی صرف ان  ہی شکایات پر غور کرے گا جن کے ازالے کے لیے پہلے کمپنی کی طرف براہ راست درخواست کی گئی تھی اور کمپنی اس کا ازالہ کرنے میں ناکام رہی ہو ۔ اس کے علاوہ، وہ شکایات جو SECP کے ریگولیٹری ڈومین/قابلیت سے متعلق نہیں ہیں، SECP  ان پر غور نہیں کرے  گا۔