ہمارے بارے میں

تھردیپ مائیکرو فنانس فائونڈیشن- (ٹی ایم ایف) کا آغاز 1998ع سے کمیونٹی لون فراہم کنندہ کے طور پر ہوا ہے۔ یہ قرضے ابتدائی طور تھردیپ رورل ڈولپمینٹ پروگرام (ٹی آر ڈی پی) کی جانب سے تھرپارکر میں دیے گئے تھے۔ جس میں سندھ کے دیگر اضلاع تک توسیع کی گئی تھی۔ اکتوبر 2016ع میں ٹی آر ڈی پی کے مائیکرو کریڈٹ پروگرام کو ایک خودمختیار تنظیم میں تبدیل کردیا گیا۔ جسے کمپنی کے آرڈیننس 1984 کے سیکشن 42 کے تحت 647 ملین پاکستانی روپے کی مالیت کے ساتھ رجسٹرڈ کیا گیا۔ ایس ای سی پی ریگیولیشن کی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ٹی ایم ایف نے این بی ایف سی کا لائسنس حاصل کیا تاکہ وہ مالی معاونت فراہم کر سکے۔

کمپنی کا مقصد بغیر کسی ٹھوس ضمانت کے مائیکرو فنانس خدمات کے ذریعے بینک سے محروم/ غیر خدمات شدہ چھوٹے کاروباری افراد کی آمدنی بڑھانے میں مدد کرنا ہے۔ کمپنی غربت کو کم کرنے اور مستحکم ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے درکار معلومات اور ہنر سے لیس کرنے میں مدد کے لیے متعدد مالیاتی خدمات فراہم کرتی ہے۔

ہمارے اقدار

ہمارے کلائنٹ کی جانب:

کلائنٹ کی صلاحیتوں میں اعتماد پیدا کرنا اور وسیع پیمانے پر تعاون فراہم کرنا

ہمارے ملازموں کی جانب:

اپنی قابلیت اور مہارت بروئے کار لانے کے لیے انہیں پلیٹ فارم اور مواقع مہیا کرنا

معاشرے کی جانب:

مالی ترقی کی خدمات کی حوصلہ افزائی کرنا، خاص طور پہ نچلی سطح پر دیہی عورتوں میں غربت کا خاتمہ کرنا اور دیہی علاقوں میں کمیونٹی ڈولپمینٹ میں معاونت کرنا۔

ہمارے پارٹنرز